تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج دہلی میں مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق سمجھا جاتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران
آندھراپردیش تنظیم نو ایکٹ کے علاوہ دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ریاست میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں کی ترقی کیلئے مرکز سے خصوصی معاشی امداد کی خواہش کی گئی۔